05:49 pm
واٹس ایپ کا نیا فیچر جس کا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے تھے

واٹس ایپ کا نیا فیچر جس کا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے تھے

05:49 pm

واٹس ایپ میں کمپینن موڈ متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے صارفین ایک سے زائد اسمارٹ فون یا دیگر ڈیوائسز پر اس میسجنگ ایپ کو بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کمپینن موڈ پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب یہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بہت جلد یہ عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔ یہ وہ فیچر ہے
جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا اور کمپنی بھی اس پر مہینوں سے کام کر رہی تھی۔ اس کمپینن موڈ کی بدولت صارفین کے لیے مختلف ڈیوائسز پر بیک وقت میسجز بھیجنے، کال کرنے یا دیگر کام کرنا ممکن ہو جائے گا۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے دیگر ڈیوائسز کو مرکزی ڈیوائس سے لنک کر سکیں گے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنا آسان ہے۔ صارف جب جب کسی نئے فون پر واٹس ایپ انسٹال کرے گا تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرنے پر اسے لنک اے ڈیوائس کا آپشن نظر آئے گا۔ اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد کیو آر کوڈ سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیوائس سے لنک کرنا ممکن ہوگا۔ اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر اس وقت صرف ٹیبلیٹس کے لیے دستیاب تھا، مگر اب اس فیچر میں ایک سے زیادہ فونز کی سپورٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اس ملٹی پل ڈیوائسز فیچر سے جس ڈیوائس پر بھی واٹس ایپ کو اوپن کیا جائے گا، میسجز اور فائلز کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد