06:05 pm
ٹک ٹاک نے 3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی سوا کروڑ ویڈیوز حذف کر دیں

ٹک ٹاک نے 3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی سوا کروڑ ویڈیوز حذف کر دیں

06:05 pm

مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران پاکستانی صارفین کی سوا کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ ہی کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔ کمپنی نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے
دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈٰیوز کے خلاف کارروائی کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران دنیا بھر میں 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ویڈٰیوز کو کمیونیٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔ یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے 0.6 فیصد کے برابر ہے۔ پاکستان میں اس عرصے کے دوران ایک کروڑ 26 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔ کمپنی نے بتایا کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو حذف کرنے کے ساتھ ساتھ اسپام قرار دیے گئے اکاؤنٹس اور ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں۔ اکتوبر سے دسمبر 2022 کی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں، 89.7 فیصد ویڈیوز کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں۔ اس عرصے میں عالمی سطح پر ایک کروڑ 78 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ایسے اکاؤنٹس پلیٹ فارم سے حذف کیے گئے جن کے بنانے والوں پر 13 برس سے کم عمر ہونے کا شبہ تھا۔ کمپنی کے مطابق 5 کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ ایسی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں جن کا تعلق جعلی اکاؤنٹس سے تھا۔ ٹک ٹاک نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پالیسیوں کا ہر شخص پر یکساں اطلاق ہوتا ہے اور ہر قسم کے مواد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا