11:08 am
صارفین اب اپنی مرضی کا اسٹیکرز بناسکیں گے ،ٹک ٹاک نے   نیا فیچر متعارف کرادیا

صارفین اب اپنی مرضی کا اسٹیکرز بناسکیں گے ،ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرادیا

11:08 am

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا ،صارفین اب اپنی مرضی کا
اسٹیکرز بناسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرف سے صارفین کے لیے متعارف کرائے فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیواسٹیکرز گف تصاویر کی طرح بھیج سکیں گے ،صارفین خود بھی انہیں تیار کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ ان کو ڈائریکٹ میسجز میں سینڈ کر سکتے ہیں۔ جس کیلئے کسی ڈائریکٹ میسج ونڈو میں کریٹ اسٹیکر کے آپشن پر کلک کریں،اس کے بعد آپ ٹک ٹاک میں لائیکڈ، پوسٹڈ اور فیورٹ ویڈیوز میں سے کسی ویڈیو کا انتخاب کر سکتے ہیں ، یہ آپ کی مرضی ہے کہ اس کا کتنا حصہ اسٹیکر میں استعمال کر سکتے ہیں ۔ صارفین ٹیکسٹ کو بھی ایڈ کر سکتے ہیں،یہ اسٹیکر بار بار ڈائریکٹ میسجز میں استعمال بھی کیا جاسکے گا،اسے ٹک ٹاک کے اسٹیکر اسٹور کا حصہ بھی بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں