06:02 pm
اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

06:02 pm

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی پیشگوئی کی ہے۔ امریکا میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے اندر اے آئی چیٹ بوٹس بچوں کو پڑھنے اور لکھنے میں مدد فراہم کر رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کسی انسان جتنے ہی اچھے استاد ثابت ہوں گے۔ نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کو
متعارف کرائے جانے کے بعد سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے اس سے ملتے جلتے چیٹ بوٹس کو تیار کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے تو براہ راست چیٹ جی پی ٹی کو ہی اپنے سرچ انجن، براؤزر اور دیگر سروسز کا حصہ بنا دیا ہے۔ بل گیٹس نے اس حوالے سے کہا کہ موجودہ عہد کے چیٹ بوٹس پڑھنے اور لکھنے کی بہت زیادہ قابلیت رکھتے ہیں اور آئندہ چند ماہ کے اندر طالبعلم ان کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک کمپیوٹر کے لیے لکھنے کی تعلیم دینا بہت زیادہ مشکل کام ثابت ہوا ہے کیونکہ وہ انسانوں کی طرح تجزیہ کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ اب تبدیلی آ رہی ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی کو استاد کے طور پر استعمال کرنے سے اخراجات میں کمی آئے گی۔ یہ پہلی بار نہیں جب بل گیٹس کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔ مارچ 2023 میں ایک بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی کو مائیکرو پراسیسر، پرسنل کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور موبائل فون جتنا اہم قرار دیا تھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی لوگوں کے کام کرنے، سیکھنے، سفر، طبی نگہداشت اور ایک دوسرے سے رابطوں کو بدل کر رکھ دے گی۔ بل گیٹس نے دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکنالوجی انڈسٹری کے ساتھ مل کر اے آئی سے جڑے خطرات کو محدود کریں۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع