06:19 pm
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مفت بلیو ٹِک کا حصول اب بھی ایک طریقے سے ممکن

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مفت بلیو ٹِک کا حصول اب بھی ایک طریقے سے ممکن

06:19 pm

اگر آپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ماضی میں بلیو ٹِک سے لیس تھا اور اب ایلون مسک کی نئی پالیسی کی وجہ سے غائب ہو چکا ہے تو فکر مند مت ہوں۔ کچھ دیر کے لیے آپ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مفت بلیو ٹِک کو واپس ایڈ کر سکتے ہیں۔ جی ہاں ٹوئٹر میں
ایک ایسا بگ (Bug) موجود ہے جس سے صارفین اپنے اکاؤنٹ میں بلیو ٹِک کا مفت اضافہ کر سکتے ہیں۔ مگر یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب ماضی میں آپ کے اکاؤنٹ میں بلیو ٹِک موجود رہا ہو۔ اس مقصد کے لیے پروفائل بائیو میں کسی قسم کے ٹیکسٹ کا اضافہ کر کے اپ ڈیٹ کر دیں۔ درحقیقت کچھ مخصوص لکھنے کی ضرورت نہیں، بس چند کی بورڈ اسپیس کلک کرنے سے بھی بلیو ٹِک واپس آ جاتا ہے۔ مگر یہ بلیو ٹِک بہت کم وقت کے لیے برقرار رہتا ہے اور جب آپ پیج ریفریش کرتے ہیں تو وہ غائب ہو جاتا ہے۔ اس طرح کے بلیو ٹِک پر لکھا آئے گا کہ آپ حکومتی، میڈیا، انٹرٹینمنٹ یا دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی ایک نمایاں شخصیت ہیں۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر نے اس طرح کے مفت بلیو ٹِک کے کوڈ کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ تو یہ بگ ٹوئٹر بلیو اور پرانے کوڈ کے درمیان کسی تعلق کا نتیجہ ہے مگر کچھ بھی کہنا ممکن نہیں کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مفت بلیو ٹِک پروگرام کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کر دیا تھا۔ ایلون مسک نے نومبر 2022 کے شروع میں ٹوئٹر بلیو سروس کو متعارف کرایا تھا مگر سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے ناموں کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔ بعد ازاں 12 دسمبر 2022 کو اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا۔ ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ 20 اپریل سے دنیا بھر سے صارفین کے اکاؤنٹس سے legacy بلیو ٹِک کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور بلیو ٹِک کو برقرار رکھنے کے لیے ٹوئٹر بلیو پر سائن اپ ہونا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی