06:07 pm
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا

06:07 pm

اگر آپ مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اب یہ عمل زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئے کریٹیر فنڈ کو مزید صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا اعلان فروری میں ہوا تھا اور اب تک انوائیٹ سے ہی اس کا رکن بننا ممکن تھا، مگر اب اس میں شمولیت آسان کر دی گئی ہے۔ کریٹیویٹی پروگرام نامی اس فنڈ سے ٹک ٹاک صارفین مخصوص شرائط پوری
کرکے اپنی ویڈیوز پر پیسے کما سکیں گے۔ اس پروگرام میں شمولیت کے خواہشمند صارفین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ کم از کم ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ پر پوسٹ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی ویڈیوز کے ایک لاکھ ویوز بھی ضروری ہوں گے۔ پرانا کریٹیر فنڈ اب بھی برقرار ہے مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے پروگرام کو توسیع دینے سے اس کے مستقبل پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ البتہ کمپنی نے بتایا کہ پرانے پروگرام میں شامل افراد نئے فنڈ میں منتقل ہو سکتے ہیں، مگر پھر وہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے اوریجنل کریٹیر فنڈ کو 3 سال قبل تشکیل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ صارفین میں ایک ارب ڈالرز تقسیم کیے جائیں گے۔ مگر اس کی شرائط کافی سخت تھی جس کے باعث صارفین کی جانب سے اس میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مارچ 2023 میں ٹک ٹاک کی جانب سے سیریز نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا تاکہ تخلیق کار ایپ سے براہ راست پیسے کما سکیں۔ سیریز کے لیے اہل قرار پانے والے صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ کر ان تک رسائی پیسوں کے عوض فراہم کر سکتے ہیں۔ اس ویڈیو البم کو سیریز البم کہا جائے گا۔ صارفین ہی طے کریں گے کہ ان کی کسی سیریز البم کو دیکھنے کی فیس کتنی ہوگی جو ایک سے 190 ڈالرز کے درمیان رکھی جا سکتی ہے۔ اس آمدنی میں سے صارفین کو ٹک ٹاک کوئی حصہ نہیں دینا ہوگا، البتہ سیریز کا حصہ بننے کے لیے انہیں فیس دینا ہوگی۔ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی