06:16 pm
واٹس ایپ کو اب اسمارٹ واچز پر استعمال کرنا بھی ممکن ہوگا

واٹس ایپ کو ابھی اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ اور کمپیوٹر پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مگر اب اسمارٹ واچ استعمال کرنے والے بھی میٹا کی زیر ملکیت ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسمارٹ واچز کے آپریٹنگ سسٹم ویئر او ایس کے لیے آفیشل ایپ تیار کی گئی ہے،
جو فی الحال بیٹا (beta) مرحلے میں ہے۔ اس ایپ سے صارفین کو اسمارٹ واچ سے ٹیکسٹ اور وائس میسجز بھیجنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آغاز میں پکسل واچ اور گلیکسی واچ 5 کے صارفین اپنی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔ ابھی وئیر او ایس صارفین نوٹیفکیشن کے ذریعے واٹس ایپ میسجز پر ردعل ظاہر کر سکتے ہیں مگر ان کے لیے میسجز بھیجنا ممکن نہیں ہوتا۔ وئیر او ایس ایپ میں صارفین حالیہ چیٹس اور ہسٹری کو تلاش کر سکیں گے جبکہ ٹیکسٹ یا وائس میسجز بھیج سکیں گے۔ اسمارٹ واچ پر اس ایپ میں اکاؤنٹ کو چلانے کے لیے ڈیوائس پر 8 ہندسوں پر مشتمل ایک کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔ یہ بھی واٹس ایپ کے متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ فراہم کرنے والے فیچر کا حصہ ہے اور اسمارٹ واچ پر تمام میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔ جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ فی الحال اس ایپ کا استعمال بیٹا صارفین کے لیے ممکن ہے تو دیگر افراد کو کچھ عرصے تک انتظار کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل ،33 حلقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈزجاری کرینگے، انوارالحق