06:33 pm
ٹوئٹر پر آڈیو اور ویڈیو کالز سمیت انکرپٹڈ میسجنگ فیچرز کا اضافہ

ٹوئٹر پر آڈیو اور ویڈیو کالز سمیت انکرپٹڈ میسجنگ فیچرز کا اضافہ

06:33 pm

ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسی ایپس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹوئٹر میں آڈیو اور ویڈیو کالز سمیت اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ بہت جلد ٹوئٹر پر آڈیو اور ویڈیو چیٹ کا فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کو متعارف کرانے کے بعد ہر ٹوئٹر صارف
کسی بھی فرد سے دنیا بھر میں فون نمبر کے بغیر آڈیو یا ویڈیو کال پر بات کر سکے گا۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسجنگ کو بھی ٹوئٹر کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور اس کا آغاز 10 مئی سے ہو سکتا ہے۔ مگر انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آڈیو یا ویڈیو کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا یا نہیں، جبکہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ کالنگ فیچرز کو کب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسی طرح اب ڈائریکٹ میسج میں صارفین ہر میسج پر ریپلائی کر سکیں گے، پہلے صرف تازہ ترین میسج پر ہی جواب دینا ممکن تھا۔ یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔ ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ٹوئٹر کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔ ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد 55 کروڑ سے زائد ہے اور ایلون مسک کو توقع ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر سے مزید افراد کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لانے میں مدد ملے گی۔ اس مقصد کے لیے وہ پیمنٹ فیچرز کو بھی ٹوئٹر کا حصہ بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے ریگولیٹرز سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں