07:42 pm
گوگل نے باضابطہ طور پر پکسل فولڈ فون پیش کردیا

گوگل نے باضابطہ طور پر پکسل فولڈ فون پیش کردیا

07:42 pm

سان فرانسسكو: گوگل نے سام سنگ کی طرح اپنا پہلا فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون گوگل آئی او کانفرنس میں پیش کردیا ہے۔ اس سے قبل بہت سے تجزیہ کاروں نے اپنے اپنے اندازے پیش کئے تھے۔ اب تفصیلات کے مطابق فولڈ ہونے والا فون مکمل طور پر کھلنے کے بعد یہ چھوٹے سے ٹیبلٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس میں او ایل ای ڈی کا 5.8 انچ ڈسپلے ہے۔ اس کے ایک سے دوسرے کونے تک گوریلا گلاس وِکٹس
لگایا گیا ہے۔ اسکرین ڈسپلے 2,092 ضرب 1,080 ہے اور مکمل ایچ ڈی آر سپورٹ موجود ہے۔ کلر ڈیپتھ کو 24 بِٹ رکھا گیا ہے۔ ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے اور مکمل طور پر روشنی کھولی جائے تو وہ 1550 نٹس بنتی ہے، اس کے بیرونی جانب بھی ڈسپلے لگایا گیا ہے جس کے اوپر ساڑھے نو میگا پکسل کا کیمرا لگا ہے۔ جبکہ فورکے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ اندر کی جانب 8 میگاپکسل سیلفی کیمرہ لگایا گیا ہے جو 1080 پکسل کی ویڈیو بناتا ہے۔ اسپلٹ اسکرین کی بدولت آپ ایک وقت میں بہت سے کام کرسکتے ہیں۔ لیکن جب تجزیہ کاروں نےتہہ ہوجانے والے فون کو سیدھا کرکےمیز پر رکھا تو پچھلے کیمرے کے ابھار سے وہ کچھ اٹھا ہوا محسوس ہوا۔ لیکن گوگل نے بار بار اس کےٹیبل ٹاپ موڈ پر زور دیا ہے جو اس صورت میں کچھ پریشانی کی وجہ بنتا ہے۔ اندرونی برقی آلات کی بات کی جائے تو 283 گرام وزنی فون میں گوگل ٹینسر جی ٹو چپ اور ٹائٹن ایم ٹو سیکیورٹی کو پروسیسر لگا ہے۔ 12 جی ریم کے ساتھ کل اسٹوریج 512 جی بی تک ہے۔ فولڈ ہونے والا فون اینڈروئڈ 13 پر کام کرتا ہے اور سال کےآخرتک اپ ڈیٹ ہوکر اینڈروئڈ 14 کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ گوگل اس فون کے ساتھ کم ازکم اگلے پانچ برس کے سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا بھی پابند ہے۔ دوسری جانب مرکزی کمیرہ 48 میگاپکسل ہے کا ہے جو 82 درجے کے زاویئے پر فیلڈ آف ویو دکھاتا ہے۔، دوسرا کیمرہ الٹروائڈ ہے جو 10اعشاریہ 8 میگاپکسل کا ہے۔ 60 فریم فی سیکنڈ کی فورکے ویڈیو بنانے کی بھی سہولت ہے۔ گوگل پکسل فولڈ کی تعارفی قیمت 1799 ڈالر رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں