07:42 pm
ٹوئٹر پر وائس میسیج بھیجنا ممکن

ٹوئٹر پر وائس میسیج بھیجنا ممکن

07:42 pm

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے مخصوص ممالک میں وائس میسیج کا فیچر متعارف کرائے جانے کے دو سال بعد اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا۔ ٹوئٹر پر ابتدائی طور پر برازیل اور جاپان میں 2020 کے اختتام پر وائس میسیج کا فیچر پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد فروری 2021 میں اسے بھارت میں بھی آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ پلیٹ فارم کی جانب سے گزشتہ تین سال کے
دوران وائس میسیج کی آزمائش دیگر متعدد ممالک میں بھی کی جا رہی تھی اور پاکستان میں بھی بعض صارفین کو مذکورہ فیچر پر رسائی تھی۔ لیکن 19 مئی کو ٹوئٹر کی جانب سے وائس میسیج کو تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔ وائس میسیج بھیجنے کے فیچر کو صرف اور صرف موبائل صارفین استعمال کر سکیں گے، یعنی اسے صرف ایپلی کیشن سے ہی بھیجا جا سکے گا لیکن اسے ڈیسک ٹاپ صارفین سن سکیں گے۔ مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ایک منٹ 30 سیکنڈ کا وائس میسیج بھیج سکیں گے اور پیغام کو بھیجنے سے قبل انہیں اپنی وائس کو سننے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ صارفین اپنے ہی ریکارڈ شدہ میسیج کو سننے کے بعد اگر چاہیں تو کینسل بھی کر سکتے ہیں اور دوبارہ میسیج ریکارڈ کرکے بھیج سکتے ہیں۔ وائس میسیج کو انباکس میں جاکر ریکارڈ کیا جا سکے گا، یعنی صارف کو پیغام بھیجنا ہو ان باکس میں ان کا اکاؤنٹ تلاش کرکے وہاں پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔ ٹوئٹر پر وائس میسیج کا فیچر بلکل اسی طرح کام کرتا ہے، جیسے واٹس ایپ یا پھر فیس بک میسیجر پر بھی کام کرتا ہے۔ اگرچہ ٹوئٹر نے وائس میسیج کے فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا ہے، تاہم اس باوجود ممکنہ طور پر بعض صارفین کو اس تک رسائی میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز