06:51 pm
ڈیٹا منتقلی؛ انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کمپنی پر 1.3ارب ڈالر جرمانہ

ڈیٹا منتقلی؛ انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کمپنی پر 1.3ارب ڈالر جرمانہ

06:51 pm

واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا پر ڈیٹا کی منتقلی پر 1.3 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے پرائیویسی ریگولیٹر نے صارفین کی معلومات اور راز داری کے تحفظ کی ناکامی پر آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر کے ذریعے میٹا کمپنی پر ریکارڈ 1.2 ارب یورو یعنی 1.3 ارب جرمانہ عائد کرتے
ہوئے 5 ماہ میں صارفین کے ڈیٹا کی امریکا منتقلی کو رو کنے کا حکم دیا ہے۔ یہ جرمانہ 2021 میں یورپی یونین کی جانب سے ایمازون پر عائد کیے گئے 746 ملین یورو کے جرمانے سے بھی زیادہ ہے۔ اس طرح میٹا کمپنی کو ریکارڈ جرمانے کا سامنا ہے۔ میٹا کمپنی پر الزام تھا کہ اُس نے 2020 کے یورپی یونین کی عدالت کے فیصلے کے باوجود یورپی صارفین کے ڈیٹا کی امریکا منتقلی جاری رکھی جو امریکا اور یورپی یونین ڈیٹا کی منتقلی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ میٹا کمپنی کے ترجمان نے ایک بیان میں جرمانے کو غیرمنصفانہ اور غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جرمانہ لاتعداد دیگر کمپنیوں کے لیے ایک خطرناک مثال بن جائے گا۔ہم عدالتوں کے ذریعے معطلی کے احکامات پر پابندی لگانے کی بھی درخواست کریں گے۔ فیس بک کمپنی میٹا نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ یورپی یونین کے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کی امریکا کو محفوظ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے والے ایک نئے معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا اس سے پہلے کہ اسے منتقلی کو معطل کرنا پڑے۔ فیس بک اپنے صارفین کا ڈیٹا کہاں اسٹور کرتا ہے اس پر بات پہلی بار ایک دہائی قبل شروع ہوئی تھی جب آسٹریا کے پرائیویسی مہم چلانے والے میکس شریمز نے امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کے انکشافات کی روشنی میں امریکی جاسوسی کے خطرے پر قانونی چیلنج پیش کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے