06:50 pm
ایپل کا صارفین کو آئی فونز  فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ

ایپل کا صارفین کو آئی فونز فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ

06:50 pm

اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو ایپل نے ڈیوائس کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16 پر چلنے والے آئی فونز اور آئی پیڈزکے لیے سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کی گئی ہیں تاکہ ایک بڑی سکیورٹی کمزوری کو دور کیا جاسکے۔ اس کمزوری کے ذریعے ہیکرز آئی فون یا آئی پیڈ کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
ویسے تو اس طرح کی اپ ڈیٹس عام ہوتی ہیں مگر کمپنی کی جانب سےعموماً فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ نہیں دیا جاتا۔ 'زیرو کلک، زیرو ڈے یا بلاسٹ پاسٹ' نامی اس سکیورٹی خامی کے ذریعے ہیکرز Pegasus spyware کو متاثرہ ڈیوائس میں انسٹال کر سکتے ہیں جس سے انہیں ٹیکسٹ میسجز پڑھنے، فون کالز سننے، تصاویر دیکھنے، لوکیشن ٹریکنگ اور متعدد دیگر ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔ اس خامی کو سب سے پہلے Citizen Lab نامی ادارے نے دریافت کیا تھا جس کی جانب سے ایپل کو آگاہ کیا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے اس ادارے میں کام کرنے والے ایک فرد کے آئی فون میں Pegasus پروگرام انسٹال ہوگیا تھا۔ ادارے کے مطابق اس سکیورٹی خامی کے ذریعے ہیکرز آئی او ایس 16.6 پر چلنے والی ڈیوائسز پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں اور متاثرہ فرد کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔ ادارے کی جانب سے آگاہ کیے جانے پر ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16.6.1 کے نام سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔ Citizen Lab کے مطابق صارفین اپنی ایپل ڈیوائسز پر لاک ڈاؤن موڈ کو ان ایبل کرکے ہیکرز کے حملے کو بلاک کر سکتے ہیں۔ البتہ ایپل یا Citizen Lab کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہیکرز کس طریقے سے اس سکیورٹی خامی کو استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی کمپنی کے تیار کردہ Pegasus پروگرام کے ذریعے حالیہ برسوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں صحافیوں، سماجی کارکنوں اور دیگر معروف شخصیات کے آن لائن ڈیٹا کو ہدف بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ