06:55 pm
چین کی جانب سے عائد پابندیوں سے ایپل کو 2 دن میں 190 ارب ڈالرز کا نقصان

چین کی جانب سے عائد پابندیوں سے ایپل کو 2 دن میں 190 ارب ڈالرز کا نقصان

06:55 pm

چین کی جانب سے 6 ستمبر کو سرکاری ملازمین کو دفاتر میں آئی فونز اور دیگر غیر ملکی ڈیوائسز کے استعمال سے روکنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پابندی کے نتیجے میں ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں 2 روز کے دوران لگ بھگ 3 فیصد کمی آئی ہے۔ مارکیٹ ویلیو میں کمی کے باعث کمپنی کو اب تک 190ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔ چین کی جانب سے اس پابندی کو حکومت کے زیر تحت اداروں اور کمپنیوں تک توسیع دی جارہی ہے جس سے سے بھی ایپل کو بدترین مالی نقصان کا سامنا ہوا۔
2 دن کے دوران ایپل کے حصص کی قیمتوں میں 6.4 فیصد کمی آئی۔ خیال رہے کہ ایپل دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ہے اور چین اس کی سب سے بڑی غیر ملکی مارکیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بیس بھی ہے۔ چین کی جانب سے آئی فونز کے لیے استعمال پر پابندی کا فیصلہ امریکا کی جانب سے چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے باعث کیا گیا۔ اگر چین کی جانب سے پابندی کا دائرہ وسیع کیا جاتا ہے تو اس سے متعدد امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں متاثر ہوں گی جو ڈیوائسز کی فروخت اور پروڈکشن کے لیے چین پر انحصار کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں ایپل کی سپلائر کمپنیوں کو بھی اس پابندی کے باعث مالی نقصان کا سامنا ہوا ہے۔ چین کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب 12 ستمبر کو آئی فونز کے نئے ماڈل متعارف کرائے جائیں گے۔ اس سال آئی فون 15 سیریز میں 4 نئے ماڈلز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، یہ سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ