05:59 pm
آئی فون 15 آج آرہا ہے، 4 ماڈلز، 5 نئے فیچرز کے ساتھ قیمت میں کتنااضافہ؟

آئی فون 15 آج آرہا ہے، 4 ماڈلز، 5 نئے فیچرز کے ساتھ قیمت میں کتنااضافہ؟

05:59 pm

آئی فون صارفین کے شیدائی صارفین کا انتظارتقریباً اب ختم ہونے کو ہے، آج رات آئی فون 15 لانچ کیا جائے گا، جو اپنے ساتھ 4 نئے ماڈلزمیں 5 نئے فیچرز لے کر آرہا ہے۔ آئی فون 15 کی نئی سیریزآئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے۔ اس نئی سیریز میں نئے رنگوں کے علاوہ سائز اور شکل میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
11 سال بعد اس بار آئی فون 15 میں چارجنگ پورٹ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ نئے آئی فون میں چارجنگ پورٹ یو ایس بی سی ٹائپ انسٹال کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیٹا کی منتقلی زیادہ مؤثر اور تیز ہوگی۔ یورپی ممالک کی درخواستوں کے جواب میں ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈلز پر یونیورسل یو ایس بی چارجنگ پورٹ شامل کیا ہے۔ اس سال آئی فون پرو ماڈلز کے لیے ٹائٹینیم کا فریم استعمال کیا گیا ہے، جو پچھلے سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے ہلکے وزن کے ہوں گے۔ آئی فون 15کے پرو ماڈلز، 15 پرو اور 15 پرو میکس میں نئی ​​اے 17 بایونک چپ شامل کی گئی ہے جس کے باعث یہ کہا جا رہا ہے کہ نئے ماڈلز کی رفتار پچھلے ماڈلز سے زیادہ تیز ہوگی۔ نئے ماڈلز میں ایک اور اہم تبدیلی کی گئی ہے، اس سال پرو ماڈلز کے لیے سائلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے، جسے متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئی فون 15 پرو ماڈلز کے لیے گزشتہ ماڈلز کی نسبت ریم میں 2 جی بی کا مزید اضافہ کیا گیا ہے جو کہ اب 8 جی بی ریم کر دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی کیمرا سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرا شامل کیا گیا ہے جس کے بعد آپٹیکل زوم میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ آئی فون 15 پرو ماڈلز کو پچھلے ماڈلز سے 2 جی بی ریم سے 8 جی بی ریم تک اپ گریڈ کیا گیا ہے، کیمرہ سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد آپٹیکل زوم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ مختلف مارکیٹنگ فرموں کے مطابق آئی فون کے نئے ماڈلز کی قیمت 200 ڈالرز تک بڑھ جائے گی، لیکن ابھی واضح نہیں کہ قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ