03:47 pm
ٹک ٹاک اپڈیٹ ہونے کو تیار، منفرد فیچر کا اضافہ

ٹک ٹاک اپڈیٹ ہونے کو تیار، منفرد فیچر کا اضافہ

03:47 pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک میں صارفین کیلئے خاموشی سے ایک بہترین اور کارآمد فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جو صارفین ٹک ٹاک پر سرچ انجن کے ذریعے اپنے پسندیدہ مقامات اور خبروں کو تلاش کرتے ہیں یہ فیچر ان افراد کیلئے کارگر ثابت ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق صارفین کی دلچسپی اور کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایپ میں سرچ آپشن کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے جس میں سرچ رزلٹس میں وکی پیڈیا کی تفصیلات کو دکھانا شروع کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک نے ایپ سرچ رزلٹس میں صارفین کو اضافی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے وکی پیڈیا سے شراکت داری کی ہے۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ فیچر کئی ماہ سے موجود ہے۔ مگر یہ فیچر ابھی بھی مکمل طور پر کام نہیں کرتا، کچھ مقامات یا شخصیات کے بارے میں تو وکی پیڈیا کی تفصیلات سرچ کے دوران نظر آتی ہیں، جبکہ کئی بار ایسا نہیں ہوتا۔ وکی پیڈیا کی تفصیلات اس وقت نظر آتی ہیں جب آپ ایپ میں کچھ سرچ کرنے کے بعد نیچے اسکرول کریں۔ ٹک ٹاک پر والدین کو بچوں کے اکاؤنٹس پر کنٹرول رکھنے کی اجازت مل گئی جب آپ ان تفصیلات پر کلک کرتے ہیں تو ایپ آپ کو وکی پیڈیا میں منتقل کر دیتی ہے۔ خیال رہے کہ گوگل کے سنیئر نائب صدر پربھارکر راگھون نے ایک کانفرنس میں بتایا کہ گوگل کے اندرونی ڈیٹا کے مطابق 40 فیصد کے لگ بھگ نوجوان اگر آن لائن کوئی چیز یا جگہ تلاش کررہے ہوتے ہیں تو وہ گوگل میپس یا سرچ کی بجائے ٹک ٹاک یا انسٹاگرام کا رخ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ فی الحال ٹک ٹاک کا سرچ انجن گوگل کے ماڈل سے مختلف ہے۔ گوگل میں ویب پیجز پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جبکہ ٹک ٹاک میں انٹرنل سرچ ماڈل پر زور دیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ایپ میں رکھا جاسکے۔
source

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ