05:47 pm
فرانس نے آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی کیوں لگائی؟

فرانس نے آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی کیوں لگائی؟

05:47 pm

فرانس نے ملک میں آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فرانس نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ آئی فون 12 سے خارج ہونے والی الیکٹرومیگنیٹک ریڈی ایشن یعنی برقی مقناطیسی تابکاری کی سطح یورپی یونین (EU) کے مقرر کردہ معیار سے زیادہ ہے۔
فرانس میں تابکاری کے اخراج پر نظر رکھنے والی نیشنل فریکوئینسی ایجنسی (ANFR) نے منگل کو یہ کہا کہ آئی فون 12 کے ماڈل میں جتنا اسپیسیفک ابزورپشن ریٹ (SAR) موجود ہے اس کی قانونی طور پر فرانس میں اجازت نہیں ہے۔ ادارے نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے141 سیل فونز کا مطالعہ کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب آئی فون 12 کو ہاتھ میں پکڑا جاتا ہے یا جیب میں رکھا جاتا ہے تو اس کی برقی مقناطیسی توانائی جذب کرنے کی سطح 5.74 واٹ فی کلوگرام ہے جوکہ 4 واٹ فی کلوگرام کے یورپی یونین کے معیار سے زیادہ ہے۔ ادارے نے یہ بھی کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا ہی کافی ہوگا کیونکہ ڈیوائس پر چلنے والی ایپس، پروگرامز اور دیگر آپریٹنگ انفارمیشن ہارڈ ویئر کے کام کرنے کے طریقے کو متاثر کرتی ہیں۔ اسپیسیفک ابزورپشن ریٹ (SAR) کیا ہے؟ اسپیسیفک ابزورپشن ریٹ (SAR) ایک طریقہ کار ہےجس کے ذریعے جسم میں جذب ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی انرجی کی شرح کو ناپ سکتے ہیں۔ ایپل کا فرانس میں آئی فون 12کی فروخت پر عائد پابندی پر ردِعمل ایپل نے فرانس کی نیشنل فریکوئینسی ایجنسی (ANFR) کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد بین الاقوامی اداروں کی طرف سے آئی فون 12 کے گلوبل ریڈیئیشن اسٹینڈرڈ کے مطابق ہونے کی تصدیق کروائی گئی تھی۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہےکہ وہ فرانس کے ادارے کے ان دعوؤں کا مقابلہ کرے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ اس کا کام اصولوں کے عین مطابق ہے۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ