05:48 pm
ایکس نے تصدیق شدہ صارفین کے لئے ’پرائیویٹ لائکس‘ کا نیا فیچر متعارف کرادیا

ایکس نے تصدیق شدہ صارفین کے لئے ’پرائیویٹ لائکس‘ کا نیا فیچر متعارف کرادیا

05:48 pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے تصدیق شدہ صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروا دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب ایکس کے تصدیق شدہ صارفین یا ایکس پریمیم صارفین اپنی پسند کو دیگر صارفین سے پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے خصوصی صارفین کے لئے متعارف کروائے گئے نئے فیچر ’پرائیویٹ لائکس‘ سے صارفین اپنے لائکس کو دوسروں سے پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔
اس کے لئے آپ کو اپنی پروفائل میں جاکر کسٹمائز سے لائکس کے ٹیب کو پوشیدہ کرنے والے فیچر کو متحرک کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کی پروفائل سے لائکس کا ٹیب دیگر صارفین کے لئے غائب ہوجائے گا اور ایکس اے پی آئی کے لیے بھی آپ کی لائکس کی ٹائم لائن پوشیدہ کردی جائے گی۔ تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں کہ اگر ایکس پریمیم صارفین مستقبل میں اگر کبھی ادائیگی روک دے تو کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایکس پر موجود کئی ہائی پروفائل صارفین کو ان کے لائکس کی وجہ سے ماضی میں کئی بار شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کئ کئی مثالیں موجود ہیں۔ 2017 میں امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک فحش کلپ کو لائک کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سوشل میڈیا ہینڈل کرنے والے عملے سے غلطی سے لائک کا بٹن دب گیا تھا۔ ایسا ہی کچھ 2014 برطانوی پاپ اسٹار ہیری اسٹائلز اور امریکی گلوکار سیموئل ایل جیکسن کے ساتھ بھی ہوا اور بعدازاں انہیں لائکس اور ان لائک کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ