01:25 pm
ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

01:25 pm

لاہور(نیوزڈیسک) ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس میں عدالت نے نگراں وزیراعظم کو طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ یہ کسی ایک کا کیس نہیں بلکہ ہم سب کا کیس ہے۔ عدالت نے محمد حسن معاویہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ 8 ماہ سے وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع نہیں کروائی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں؟ ہم ملک بھر کے چیف ایگزیکٹو کو بلا لیتے ہیں۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں اور نگراں وزیر اعظم کے سامنے معاملہ رکھا ہی نہیں گیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ نگراں وزیر اعظم خود پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ عدالت نے نگراں وزیر اعظم اور اٹارنی جنرل کو 16 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان نے بیان دیا کہ ہمارا دائرہ اختیار بہت محدود ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنے دائرہ اختیار پر جتنا عمل کررہے ہیں سب کوعلم ہے۔عدالت نے ڈی پی او چنیوٹ پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ آئی جی کو چاہیے کہ ڈی پی او کو کسی کورس پر بھیجیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھی طلب کرلیا۔واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے قران پاک کے ترجمے میں تحریف اور قران بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے اور توہین آمیز مواد سوشل میڈیا سے نہ ہٹانے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے

تازہ ترین خبریں

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

 ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں  کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

امریکا نے غزہ  جنگ بندی کی مخالفت کردی

امریکا نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کردی