06:07 pm
کیا انٹرنیٹ پر سرچ کیلئے گوگل استعمال کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے

کیا انٹرنیٹ پر سرچ کیلئے گوگل استعمال کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے

06:07 pm

گوگل دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والا سرچ انجن ہے اور روزانہ کروڑوں یا اربوں افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔ مگر ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل سرچ انجن کا معیار تنزلی کا شکار ہو چکا ہے۔ جرمنی کی Leipzig اور Bauhaus یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا۔ ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران گوگل کے ساتھ ساتھ بنگ اور دیگر سرچ انجنز میں سرچ رزلٹس کے معیار کا موازنہ کیا گیا تھا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ گوگل پر جب کسی چیز کو سرچ کیا جاتا ہے تو زیادہ تر ٹاپ رزلٹس یا سب سے پہلے نظر آنے والے لنکس غیر معیاری مواد پر مبنی ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران 7 ہزار سے زائد پراڈکٹ سرچ ٹرمز کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ گوگل اور دیگر سرچ انجنز کی جانب سے غیر معیاری مواد دکھائے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ تر ایسی ویب سائٹس اپنے مواد کی بجائے سرچ انجن آپٹیمائزیشن (ایس ای او) پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہیں ۔ گوگل کی جانب سے ایس ای او کے استعمال کی روک تھام کے لیے اکثر الگورتھمز میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں اور غیر معیاری مواد کو نیچے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ ہم نے کمپنی کو الگورتھمز کو ایڈجسٹ کرکے ایسے مواد کی روک تھام کرتے دیکھا ہے مگر ان تبدیلیوں سے عارضی بہتری آتی ہے، جس کے بعد ایس ای او اسپامرز نئے طریقوں سے سسٹم کو شکست دے دیتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ پراڈکٹ سرچز میں تو گوگل کو اکثر شکست ہوتی ہے مگر پھر بھی وہ بنگ اور دیگر سرچ انجنز سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔ تحقیق کے دورانیے کے دوران گوگل کی پراڈکٹ سرچ کا معیار بھی محققین نے بہتر ہوتے دیکھا۔ تحقیق کے نتائج پر بات کرتے ہوئے گوگل کے ایک ترجمان نے غیر معیاری مواد کے مسئلے کا اعتراف کیا۔ مگر ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج سے گوگل سرچ کے مجموعی معیار کی عکاسی نہیں ہوتی۔ ترجمان نے کہا کہ اس تحقیق میں صرف پراڈکٹ ریویو مواد کا جائزہ لیا گیا تھا اور اس سے مجموعی معیار کی عکاسی نہیں ہوتی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ گوگل پر متعدد موضوعات پر روزانہ اربوں سرچز ہوتی ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ گوگل سرچ رزلٹس بہترین ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں