
موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر لڑکوں کے خلاف کارروائی
کراچی(نیو زڈیسک) ٹریفک پولیس حکام نے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے کے حوالے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ زون ٹریفک ڈاکٹر اسد ملہی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اسکول جانے کے لیے بچوں کو ہر گز موٹر سائیکل نہ دیں، ٹریفک پولیس حکام نے بچوں کو موٹر سائیکل

نیب تحریک انصاف کے وزیراعظم کا آلہ کار ہے، سعید غنی
کراچی(نیو زڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نیب تحریک انصاف کے وزیراعظم کا آلہ کار ہے۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے لیے الگ الگ قانون ہے، اگر نیب دوران تفتیش کسی کو گرفتار کرسکتی ہے

آغا سراج درانی کواچانک کہاں منتقل کر دیا گیا؟ جیالوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد(نیو زڈیسک)سپیکر سندھ اسمبلی رات نیب ہیڈ آفس میں بسر کریں گے۔ انھیں جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے۔ترجمان نیب نے کہا ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب ہیڈ آفس کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہ رات نیب ہیڈ آفس میں بسر کریں گے۔ انھیں جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے۔ نیب حکام عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کریں گے۔خیال رہے کہ نیب نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ احتساب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈر منظور کر لیا ہے۔