تازہ ترین  
جمعرات‬‮   18   اکتوبر‬‮   2018

سکول وین کو بچانے والا دبنگ پولیس آفیسر


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعرات کو قصبہ گجرات روڈ پر سکول وین میں آگ لگی تو لوگ ریسکیو 1122 کو فون کرتے رہے مگر پہلے تو ریسکیو کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا اور بعدازاں ریسکیو نے کافی دیر بعد رسپانس کیا،واقعہ کی اطلاع گشت پر معمورایس ایچ او تھانہ قریشی کلیم اللہ گاڈی کو موصول ہوئی تو وہ فوری طور پر اپنی نفری کے ساتھ موقع پر ریسکیو کے آنے سے قبل ہی پہنچ گئے،کلیم اللہ گاڈی نے ریسکیو1122 کے آنے کا انتظار کرنے کی بجائے اپنی نفری اور مقامی افراد کے ساتھ خود ہی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا اور ریسکیو آپریشن کیا،اس موقع پر انھوں نے دہکتی وین سے خود ہی بچوں کی جلی ہوئی لاشیں باہر نکالیں،اس دوران ان کے ہاتھ اور وردی بھی جھلس گئی.جبکہ اس موقع پر وین میں موجود سلنڈر پھٹنے کا بھی خدشہ تھا اور کوئی شخص جلتی ہوئی وین کے قریب جانے کو تیار نہ تھا،ایسی صورتحال میں کلیم اللہ گادھی کے آگے بڑھ کر ریسکیو کی سرگرمیوں میں حصہ لینے لیا ۔یہ ہیں اصل ہیرو،ہمیں ان پر فخر کرنا چاہئے۔

عمران خان کو یہ بھی علم نہیں کہ ملک کیسے چلانا ہے، ڈیم چودہ سو ارب میں بنے گا اور ابھی صرف 10 ارب روپے اکٹھے ہوئے ہیں، اب حکومت بتائے کہ ڈیم کیسے بنے گا۔ خیال رہے کہ خادم حسین رضوی کا تعلق تحریک لبیک پاکستان سے ہے۔ ان کی جماعت کو مقبولیت فیض آباد دھرنے کے وقت حاصل ہوئی جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے بھی عام انتخابات 2018ء میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved