تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر 5یا 01 نہیں قیمت میں کتنے روپے کمی کر دی گئی ؟ رات کو دھماکہ خیز خبر آ گئی


لاہور(آئی این پی) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کردی گئی ۔ اوگرہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے کمی کے بعد فی کلو 142 کی جگہ 127 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1673کی جگہ 1509اور کمرشل سلنڈر 6478 کی جگہ 5805روپے ملک بھر میں فروخت کی جائے گی ۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل حکومت کی بہتر پالیسی اور کامیاب حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس سستے داموں غریب صارفین کو دستیاب رہے گی۔ ہم وزیراعظم پاکستان

اور وزیرپیٹرولیم ، وزارت پیٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنک کا کارٹل ختم کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں بے حد مشکور ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved