تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

تحریک لبیک نے دھرنا ختم کرنے کی شرطیں بتا دیں ۔۔ مگر شرطیں ایسی کہ حالات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک نے دھرنا ختم کرنے کی شرطیں بتا دیں ۔۔ مگر شرطیں ایسی کہ حالات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔۔تحریک لبیک نے احتجاج ختم کرنے کیلئے کڑی شرائط عائد کردیں، حکومت آسیہ بی بی کیخلاف خود نظرثانی درخواست دائر کرے، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، تمام گرفتار کارکنان پر مقدمے ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر خاص کر لاہور میں حالات شدید کشیدہ ہیں۔ اس حوالے سے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کرکے معاملات حل کرنے کی

کوشش کی جائے گی۔ مظاہرین سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب تحریک لبیک نے بھی ردعمل دیا ہے۔ تحریک لبیک کی جانب سے مذاکرات کیلئے کڑی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ تحریک لبیک نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آسیہ بی بی کیخلاف خود نظرثانی درخواست دائر کرے۔ جبکہ آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں بھی فوری ڈالا جائے۔ تحریک لبیک کا تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ تمام گرفتار کارکنان پر مقدمے ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے۔ تحریک لبیک کے مطالبات پر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی سے متعلق گذشتہ روز دئے جانے والے فیصلے کے بعد سے ہی ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ مال روڈ کی طرف جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔ کراچی میں بھی کئی اہم سڑکوں پر دھرنے جاری ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام دہری مشکلات کا شکار ہیں۔ امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر آج صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں تمام جب کہ سندھ میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔
پنجاب بھر میں کئی دفاتر اور دکانیں بھی بند رہیں۔ سندھ میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے تحت بارہویں جماعت، راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات، ملتان میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بلوچستان میں تمام نجی و سرکاری تدریسی مراکز کُھلے رہے۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جہاں مظاہرین نے ٹائروں کے علاوہ موٹرسائیکلوں کو بھی نذر آتش کر دیا وہیں ملک کی اہم شاہراہوں بالخصوس لاہور کی ہائی ویز اور دیگر اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گذشتہ روز سے ہی شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved