تازہ ترین  
جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018

’نوجوانوں کاروبار شروع کرو پیسے ہم دیں گے‘ وہ بھی کتنے لاکھ روپے؟؟حکومت نے انتہائی زبردست اعلان کر دیا۔۔ تفصیلات جانیں


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)’نوجوانوں کاروبار شروع کرو پیسے ہم دیں گے‘ وہ بھی کتنے لاکھ روپے؟؟حکومت نے انتہائی زبردست اعلان کر دیا۔۔ تفصیلات جانیں ۔۔ پنجاب حکومت نے کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو قرجے دے گی جبکہ اس منصوبے کا باضابطہ اعلان وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اس حوالے سے محکمہ انڈسٹریز کے زیر اہتمام کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے لیے ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت 30 لاکھ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے لیے ایک ارب سے زائد روپے کے فنڈز دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبار کرنے کے خواہشمند

نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کا وعدہ کیا تھا جس کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے البتہ منصوبے کا باضابطہ اعلان وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کیے گئےوعدوں کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا شروع کر دئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے غریب افراد کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں پچاس لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ پنجاب کے وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ منصوبے کے سنگ بنیاد کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت 50 فیصد جگہ پر 3 مرلہ کے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔اس منصوبے کے تحت 25 فیصد جگہ پر 5 مرلہ گھر اور بقیہ 25 فیصد جگہ پر فلیٹ بنیں گے۔ منصوبے کے تحت پانچوں اضلاع میں 10 ہزار کے قریب گھر تعمیر ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوام دوست منصوبوں کو خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved