تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

آج ہی کی تاریخ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ۔۔۔آصف زرداری بھی بہت جلد ۔۔سینئر ملکی صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سامنے کچھ نئے میچ ہیں لیکن کھلاڑی سب کے سب پرانے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود کے دوران انکشاف کرتے ہوئےان کا کہناتھا کہ ایک خبر دے رہا ہوںکہ امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کےلئے تیار ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اب یہ بات بھی نہیں رہی کہ امریکہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی کچھ شرائط عائد کرے گا ۔ کہا جارہا ہے کہ شاید شکیل آفریدی کو بدلے میں رہا کرنے کا مطالبہ یا شرط عائد کی جائے گی تو امریکہ ایسا کچھ نہیں کررہا وہ ۔ آج کی تاریخ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کو تیار ہے۔ اور وہ عمران خان کے دور حکومت میں ہی ایسا کرنا چاہ رہا ہے۔ ظاہر ہے اس کے کچھ قانونی تقاضے بھی ہوں گے ۔ آصف زرداری کے بارے میں ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عام طور پر آصف زرداری میڈیا پر زیادہ نہیں آتے ۔ لیکن اب وہ کبھی قومی اسمبلی میں تقریر کبھی پریس کانفرنس کبھی کسی میڈیا ٹاک کے ذریعے بتارہے ہیں کہ میں بھی ہوں ۔ اس سے یہ تاثر بھی ملتاہے کہ ان کی گرفتاری کا معاملہ بھی جلد کسی منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved