تازہ ترین  
جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018

برطانیہ میں اسحاق ڈار، حسین نوازاور حسن نواز کی گرفتار


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت نے ملک میں آمدنی سے زائد اثاثوں پر گرفتاریوں کے قانون پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔اور اس سلسلے میں پہلی بڑی گرفتاری عمل میں لادی گئی ہے ۔ آذربائیجان کی ایک خا‌تون کو حراست میں لے لیا گیا ۔ جس کے بعد اب اسحاق ڈار ، حسین نوازاور حسن نواز کی بھی جلد گرفتاری کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذربائیجان کی خاتون ضمیرہ ہاجیوہ نے لندن میں ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ جبکہ چند برسوں میں کروڑوں ڈالر کی خریداری کی، اس خاتون کو نئے قانون کے تحتگزشتہ ماہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس خاتون نے 10 برسوں کے دوران 2 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی خریداری کی۔ آذربائیجان کی خاتون ضمیرہ ہاجیوہ کا لندن میں ساڑھے سات ملین پاؤنڈ کا گھر ہے، یہ خاتون پرائیویٹ جیٹ پر سفر کرتی ہیں، ضمیرہ ہاجیوہ نے گزشتہ سال ایک لاکھ 50 لاکھ پاؤنڈز جبکہ دس سالوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے ، یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً اڑھائی ارب روپے بنتی ہے، آذربائیجان کی اس خاتون کی ان عیاشیوں پر برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آئے اور تحقیقات شروع کر دیں، ضمیرہ ہاجیوہ کے ذرائع آمدن ظاہر کرنے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا، برطانیہ نے اس خاتون کو آذرئیجان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ آذر بائیجان کی حکومت نے اس خاتون کا حوالگی کا مطالبہ برطانوی حکومت سے خود کیا ہے۔ اب اس قانون کے تحت سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے بھی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved