تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

سندھ میں بھنگ کا کاروبار عا م کرنے کی اجازت دی جائے وکیل نے احتجاج کرتے ہوئے ایسی حرکت کر ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں بھنگ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔میرپورخاص میں وکیل کا انوکھا احتجاج ۔کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل نے صوبے میں بھنگ کے کاروبار کی اجازت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پریس کلب میں بھنگ تیار کرکے انوکھا احتجاج بھی کر ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرپور خاص پریس کلب کے باہر ایڈووکیٹ امان اللہ سومرو ڈنڈے اور کونڈے کے ساتھ پہنچے، جہاں انہوں نے بھنگ گھوٹ کر تیار کی اور سبز رنا کے محلول والا ایک گلاس پی گئے۔امان اللہ سومرو شہر میں سٹامپ وینڈر کا کام کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ بھنگ منشیات نہیں بلکہ جڑی بوٹی ہے، اس میں کوئی بھی کیمیکل نہیں اور نہ ہی نقصان دہ ہے۔پہلے یہ چالیس روپے کلو ملتی تھی لیکن اب یہ 12 سو روپے کلو بھی نہیں ملتی۔امان اللہ سومرو نے بھنگ کی دکانیں کھولنے کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے کہا کہ یہ ان کا دائرہ اختیار نہیں اور انہیں سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے، جس کے بعد انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں یہ درخواست دی ہے جہاں یہ گزشتہ آٹھ ماہ سے زیر سماعت ہے۔واضح رہے حکمت کی دواؤں میں بھنگ کا استعمال عام ہے جبکہ جدید میڈیسن میں اس کو مضر صحت سمجھا جاتا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved