تازہ ترین  
جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018

آئندہ چند دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)لاہور میں زہریلی دھند واپس آنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا تو مسئلہ ہوگا۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کے حکومتی دعوؤں کا بھی کوئی اثر نہیں ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی کا بھی کوئی فائدہ نہیں نظر آیا۔ماہرین موسمیات نے مزید کہا ہے

کہ خشک موسم جاری رہا توچند روز بعد پھر اسموگ آسکتی ہے۔ دھند کا خاتمہ اور سردی ایک عارضی عمل ہے۔اسموگ کمیشن نے گذشتہ سال 30ائیرکوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن لگانے کی سفارش کی مگر حکومت ابھی تک اس پر بھی عمل نہیں کرسکی ۔ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمان شاہ نے بتایا ہے کہ لاہورشہراورواہگہ میں موبائل وین کام کررہی ہیں۔ماہرین ماحولیات کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بھارت اور پاکستان مشترکہ کوشش نہیں کرتے، لاہور سمیت وسطی پاکستان میں اسموگ کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved