تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔دُنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہازنے پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، سول ایوی ایشن نے ایئربس اے 380 کی فلائٹ سروس کے انتظامات کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مسافر بردار طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ اور ٹیک آف بھی کرچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی

ایئرلائنز میں مسافروں کیلئے ایک اور بہترین اور معیاری ایئر سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی مسافر ایئر سروس نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافر بردار جہاز ایئر بس اے 380 کی فلائٹ سروس کے سیفٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ سول ایوی ایشن نے انتظامات کے جائزے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فلائٹ آپریشن کیلئے فیصل صفدر جاوید کو سیفٹی کے معائنے کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ فیصل جاوید جہاز کے فلائٹ آپریشن کیلئے وقت اور مقام کا تعین کرےگا۔ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ اور ٹیک آف بھی کرچکا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے نئی نجی ایئر لائن لبرٹی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 21 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں سیلولرکمپنی ہواوے

کے ساتھ کمیونیکشین ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئی نجی ایئر لائن لبرٹی ایئر کو لائسنس جاری کرنے، اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری بھی دے دی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved