تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

بیرون ملکی مقیم پاکستانیوں کو سلام، جانتے ہیں تحریک انصاف کی حُکومت آنے کے بعد کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے؟جانیں


اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد جولائی تااکتوبربیرون ملک پاکستانیوں کیطرف سےایک ارب ڈالرسےزائد کی رقم پاکستان بھجوائی گئی۔۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 12 ارب کا امدادی پیکج ملنے کے بعد پاکستانی معیشت پٹڑی پر آچکی ہے۔ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ تجارتی

خسارہ بھی کم ہو رہا ہے۔اس وقت ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بڑے پیمانے پر ڈالروں کی ضرورت ہے۔ درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کو زر مبادلہ کے ذخائر کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں پر انحصار کرنا ہوتا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے باہر سے بھیجے جانے والے ڈالرز میں واضح اضافہ کر دیا ہے،اس حوالے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔بیرون ملک سےاکتوبرتاجولائی 7ارب40کروڑڈالر وطن بھیجےگئے۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد جولائی تااکتوبربیرون ملک پاکستانیوں کیطرف سےایک ارب ڈالرسےزائد کی ترسیل کی گئی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved