تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

صحافت کا ایک اور بڑا نام اسکرین سے غائب،پاکستانیوں کے مقبول ترین سیاسی پروگرام کو بند کر دیا گیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بول بول پاکستان کے بعد پروگرام ”نیا پاکستان طلعت حسین کے ساتھ” بھی آف ائیر کر دیا گیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق جب سے نئی حکومت آئی ہے ،تب سے میڈیا غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔اس وقت میڈیا ہاوسز کافی مشکلات کا شکار ہیں۔موجودہ حکومت سابق حکومت کی جانب سے دئیے گئے اشتہارات کے پیسے نہیں دے

رہی جبکہ خود بھی اشہارات دینے کے حوالے سے کافی کنجوسی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ میڈیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔ اب تک متعدد میڈیا کارکنان کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ چکا ہے۔نہ صرف میڈیا کارکنان بلکہ بڑے صحافی گزشتہ اتوار کو ڈان نیوز نے معروف صحافی نصرت جاوید کی مزید خدمات لینے سے معذوری ظاہر کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نصرت جاوید کا پروگرام ”بول بول پاکستان” جلد ہی آف ائیر ہونے جا رہا ہے اور نصرت جاوید کو ایک ماہ کا نوٹس پریڈ دے دیا گیا ہے تاہم نصرت جاوید شائد نوٹس پریڈ میں اپنی خدمات جاری رکھنے کی بجائے فوری طور پر چینل چھوڑ دیں۔ تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق اب معروف صحافی طلعت حسین کو بھی اپنے پرگرام سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے۔تاہم اس حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ طلعت حسین کے پروگرام کے آف ائیر ہونے کا مالی بحران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔طلعت حسین کے پروگرام آف ائیر ہونے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران کان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی ٹوئیٹ کیا۔ اس سے قبل وقت نیوز سے مطیع اللہ جان، کیپیٹل ٹی وی سے مرتضی سولنگی اور ڈان نیوز سے نصرت

جاوید کو فارغ کیا جا چکا ہےیاد رہےکہ اس سے پہلے مطیع اللہ جان کو بھی وقت نیوز سے فارغ کر دیا گیا تھا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved