تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

آسیہ مسیح سے شوہر ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی اسلام آباد میں ملاقات


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ سے بریت کے نتیجہ میں ملتان جیل سے رہا ہونے والی آسیہ بی بی کا شوہر عاشق مسیح دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔جن کی جمعرات کو ایک محفوظ مقام پر آسیہ بی بی سے ملاقات کرائی گئی۔وفاقی دارالحکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی سپیشل بیٹی کی ابھی اپنی والدہ

سے ملاقا ت نہیں ہوئی اُسے بھی اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی اور اس کے خاندان کو سخت سکیورٹی میں محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved