اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ایف آئی اے کی خاتون کانسٹیبل غزالہ شاہین کو معطل کردیا گیا ہے۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق غزالہ شاہین کو ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ٗ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ذرائع ایف آئی اے کے مطابق خواتین پر تشدد کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں کی شناخت ہوگئی ہے ٗ فوٹیج میں ایف آئی اے کے انسپکٹرندیم واقعہ کو دیکھ رہے ہیں ٗ ایف آئی اے کی کانسٹیبل غزالہ خواتین پر تشدد کررہی تھیں، فوٹیج میں ایف آئی اے کی کانسٹیبل نوشیبہ بھی نظر آئیں۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق فوٹیج میں اے این ایف کااہلکاربھی موجودہے جس کی شناخت نہیں ہوئی، ڈی جی ایف آئی اے نے فریقین کواپنے دفتر میں طلب کر لیاہے۔ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار قصوروار پایا گیا تو سخت ترین کارروائی ہو گی۔