افسوسناک واقعہ، دوستی سے انکار پر چار اوباشوں نے میٹرک کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

گوجرانوالہ(روز نامہ اوصاف)چار اوباشوں نے دوستی سے انکار کرنے پرمیٹرک کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا ۔متاثرہ لڑکی گوجرانوالہ کی رہائشی اور میٹرک کی طالبہ ہے ۔ملزمان لڑکی سے دوستی کرنا چاہتے تھے لیکن لڑکی ے ایسا کرنے انکار کر دیا ۔اس بے عزتی پر اپنی جھوٹی اناء کو تسلی دینے کے لیے ملزمان نے لڑکی سے بدلہ لینے کی سوچی ۔ لڑکی کے گھر والے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور لڑکی گھر میں تنہا تھی ۔موقع پا کر چار ملزمان دیوار پھلانگ کر متاثرہ لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے اور باری باری اسے

اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب متاثرہ لڑکی کو لایا گیا تھا تو اسکی حالت کافی خراب تھی ،اسے بے دردی سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے لواحقین کی شکایت پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس واقعے کے مرکزی ملزم کو شاہدرہ سے گرفتار کر لیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
67%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved