میا ں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) جس بات سے ڈر رہے تھے، چودھری نثار نے وہ بات کہہ ہی ڈالی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف فیصلے عدالتوں میں ہی ہونے چاہئیں۔ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنا مقدمہ عدالت میں ہی لڑنا چاہیے۔ اگر ہمیں لگ رہا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا تو پھر دوسری عدالت میں جانا چاہیے اور پھر تیسری عدالت میں۔لیکن مقدمات عدالتوں میں ہی لڑے جائیں ۔ تصادم کی پالیسی سے گریز کیا جائے ۔ چودھری نثار علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ

میں شروع دن سے یہی کہتا آرہا ہوں کہ محاذ آرائی کی سیاست نواز شریف، ملک اور مسلم لیگ (ن) تینوں کےلئے ٹھیک نہیں ہو گی۔ جلتی پر تیل کا کام نہیں کررہا بلکہ پارٹی کےلئے جو ٹھیک ہے وہی کہہ رہا ہوں ۔ان مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہی ہونا ہے اور عدالتوں کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے وزرات سے استعفیٰ دےد یا تھا اور اپنی قیادت پر برہم رہنے لگے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved