جذباتی تقریر بھی کیپٹن صفدر کے کسی کام نہ آئی۔۔عدالت نے بڑ احکم جاری کر دیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی فرد جرم کی کارروائی روکنے کےلئے درخواست ناقابل سماعت قرار۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق فرد جرم کیلئے 7 دن کا وقت دیا جاتا ہے۔ احتساب عدالت نے صرف 4 دن بعد فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کورٹ کے حکم نامے کومعطل کیا جائے اور فرد جرم عائد کرنے سے

روکا جائے کیو نکہ 7 دن سے پہلے فرد جرم عائد آرٹیکل 265 سی کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کو بتایا جائے کہ فائل پڑھی نہیں جاتی ،درخواست گزار احتساب عدالت میں ہاں یا ناں میں جواب دے،جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت اپنی کارروائی جاری رکھے،آپ کی درخواست نوزائیدہ ہے۔واضح رہے کہ احستاب عدالت کل سابق وزیر اعظم نوازشریف ،انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر کل فرد جرم عائد کریگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved