پرویز خٹک بنیاد ی طور پر ایک کرپٹ آدمی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے وہ میرے آفس میں بیٹھا کرتے تھے اور۔۔۔آصف زرداری نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) عوام کو دھوکا دے رہی ہیں۔مانکی شریف میں زیارت پر چادر چڑھانے کی تقریب کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والے اپنا گاؤں تک تو ٹھیک کر نہیں سکے۔انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے تو خیبر بینک کو بھی نہیں بخشا۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ پرویز خٹک کو وہ اچھی طرح جانتے ہیں یہ ان کے دفتر میں بیٹھا کرتے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے نام پر لوگوں کو دھوکا دیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی معنوں میں سیاسی شعور بھٹو نے دیا ۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور عام آدمی کو اختیارات منتقل کیے۔ پھر سازش کے تحت انھیں قتل کر دیا گیا۔ آج بچہ بچہ سیاست جانتا ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved