تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کا صفایا کرنےکا تہیہ کر لیا۔۔آئندہ ہفتے کیا ہونے والاہے؟؟بڑی خبر
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کی پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد سندھ میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے پلان کی منظوری دیدی ہے۔ 16 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک سندھ میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں ہوں گی۔ تحریک انصاف 20 اکتوبر کو سندھ میں دیوالی کا بھرپور جشن منائے گی، اس ضمن میں شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت عمر کوٹ لامبا گراونڈ دیوالی جشن میں شریک ہوگی۔تحریک انصاف 22 اکتوبر کو سہون شریف میں جلسہ عام کرے گی،

جس سے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔ 5 نومبر کو اوباڑو میں عمران خان عوامی میدان لگائیں گے۔ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 16 سے 22 اکتوبر تک سندھ میں پارٹی سرگرمیوں کی قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے 2 جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا جبکہ باقی جلسوں کی تاریخیں بھی مقامی قیادت کی مشاورت سے طے کی جا رہی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved