مریم نواز اپنی بیٹی سے ملنے اس کے گھر گئیں تو جاتے ہی ایک ایسا منظر دیکھاکہ حیرت سے ان کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے طور اطوار بھی شاہانہ ہیں۔ ان کا استقبال حقیقت میں کسی شہزادی کی طرح کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک استقبال کا عملی مظاہرہ کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی اپنی بیٹی مہر النسا نے کیا ۔ مریم نواز اپنی بیٹی کے گھر ان سے ملنے گئیں

تو ان کی بیٹی نے ان کا ایسا فقید المثال استقبال کیا کہ بس مقامی انتظامیہ تو مصیبت میں ہی پھنس گئی۔ اپر مال باوا پارک کے علاقے میں جہاں مریم نواز اپنی بیٹی مہرالنساء کے گھر آئیں تو لوکل انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ لوکل انتظامیہ نے فوری طور پرمہرالنساء کے گھر کے چاروں اطراف کارپٹڈ روڈ بنا دی۔آٹھ گھنٹے کے قلیل وقت میں انتظامیہ نے ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گھر کے چاروں اطراف کارپٹڈ روڈ بنا دی۔ واضح رہے کہ یہ سڑک کسی عام شہری کی خواہش پر کارپٹڈ نہیں کی گئی بلکہ مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
10%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
69%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved