بریکنگ نیوز چھرا مار کے حوالے سے بہت بڑی خبر آگئی
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پولیس نے خواتین حملہ کیس میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزم وسیم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈی آئی جی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ وسیم کے قریبی دوست شہزاد کو ایسٹ زون پولیس نے گرفتار کیا ہے اور وسیم کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ وسیم نے چند برس پہلے ساہیول میں خواتین پر تیز

دھار آلےسے حملے کیے تھے جس کے بعد وسیم گرفتار بھی ہوا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہوکر غائب ہوگیا۔واضح رہے کہ اب تک خواتین پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی جب کہ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved