مریم نواز نے احتساب عدالت میں وکلاء پر حملے کو افسوسناک قرار دے دیا
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر جو بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھاوکلا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہیں افسوس ہے ، وزارت داخلہ اس معاملے کی تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کو عدالت کی طرف سے اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن افسوس ہے کہ انہیں اندر نہیں جانے دیا گیا، وکلا اور پولیس کے

درمیان جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہوا۔واضح رہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر پولیس، لیگی کارکنوں اور وکلا میں جھڑپیں ہوئیں جس کی وجہ سے 2 وکلا زخمی بھی ہوئے ۔ ساتھیوں کے زخمی ہونے پر وکلا کی جانب سے عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی جس کے باعث جج محمد بشیر کو کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرنا پڑگئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved