پاکستان نے تمام تررکاوٹوں کے باوجود خطے کے امن کیلیے بہت کچھ کیا،آرمی چیف
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود خطے کے امن کے لیے بہت کچھ کیا جب کہ پاکستانی عوام کےعزم کے مطابق امن کےلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق

آرمی چیف سے امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں ایلس جی ویلس اور امریکی سفیرڈیوڈ ہیل بھی شامل تھے جب کہ امریکی وفد نے جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر بریفنگ دی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور آرمی چیف نے امریکی وفد کو خطے کی سیکیورٹی سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے خطے کے امن کے لیے بہت کچھ کیا جب کہ پاکستانی عوام کےعزم کے مطابق امن کےلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved