پاک فوج کا رانا ثناء اللہ اور نام نہاد کیپٹن ،صفدر کو کو منہ توڑ جواب،آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور میدان میں آگئے
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

راولپنڈی (روز نامہ اوصاف) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں کسی خاص مسلک کے لوگوں کے آنے پر پابندی نہیں ہے ۔پاک فوج میں عیسائی ، ہندو اور سکھ بھی موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج میں ہر مسلمان افسر ایک سرٹیفیکیٹ سائن کرتا ہے اور اس سرٹیفیکیٹ میں ختم نبوتﷺ پر یقین رکھنا ڈکلئیر ہوتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی اور معیشت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ ملکی حالات ٹھیک نہ ہونے ہر ملکی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ ہمارے ملک کی معیشت اگر بُری نہیں ہے تو زیادہ اچھی بھی نہیں ہے۔

ہمیں ملکی معیشت پر مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ملکی سکیورٹی کے معاملات کو دیکھ رہی ہے۔ متعدد ممالک نے دہشتگردوں کے سامنے گھُٹنے ٹیک دئے ہیں۔ لیکن دہشتگردوں کو اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ وہ پاکستان میں آ کر پناہ گاہیں نہیں بنا سکتے اور نہ ہی چھُپ سکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved