ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دارنوز شریف اورانکے حمایتی ہوں گے، شیخ رشید
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان قبضہ گروپ ہے ، ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے، پاکستان کو بچانا ہے تو چوروں کو بھگانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے احتساب عدالت کے باہر ہلڑ بازی پر اپنے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بدمعاش اور قبضہ گروپ ہیں، پاکستان کو بچانا ہے چوروں کو بھگانا ہے ان کا بس چلے تو ہمیں لال حویلی میں آکر ماردیں، ملک کو بچانے کیلئے قوم کو باہر نکالنا ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنی زبردستی پراپرٹی بیچ رہا ہے، ہمیں ان کرپٹ ٹولے سے پاکستان کو بچانا ہے، میں آئین کی ایک ایک شق سے واقف ہوں، ہم سب کو عدلیہ اور پاک فوج کے شانہ بشاہ کھڑے رہنا ہوگا

۔گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کا کہنا تھا کہ ملک کو سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے،حل تلاش کرنا ہے ، ایمرجنسی کے لفظ سےگریزکرناچاہیے، اسٹاک ایکسچینج بیٹھ جائے گی۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ اسحاق ڈارکوعہدے سے ہٹا دیا جائے تونیا وزیرخزانہ کچھ کام کرے گا۔اس سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انقلاب ملک کولوٹنےوالوں کےگھرسےآئے گا ، یہ 15 سال کی کرپشن ہے جس میں خاقان عباسی خود پارٹنر ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مریم کہتی ہیں نوازشریف کی بیٹی ہوں اس لیے میرے خلاف بات ہورہی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں، یہ سب بے ایمان ہیں، چوروں کے ساتھ کھڑاہونے والا بھی بے ایمان ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved