بھارتی انتہا پسندوں کی مسلمانوں سے نفرت معروف مسلم گلوکار کو بےدردی سے قتل رکر دیا
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

راجھستان(روز نامہ اوصاف)نام نہادسیکولر بھارت کا بھیانک انتہا پسند چہرہ سامنے آگیا ، بھارتی ریاست راجھستان میں مسلم گلوکار بھجن میں غلطی کرنے پر انتہا پسند ہندوؤں کی سفاکیت شکار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک میں اقلیتوں کے ساتھ وحشیانہ برتاؤ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، مسلمان گلوکار انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔راجستھان میں مسلم لوک فنکار کوہندو انتہاپسندوں نے بیدردی سے قتل کردیا، بھارتی پولیس کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں ڈانٹال نامی گاؤں میں ستائیس ستمبر کو تنازعہ اس وقت شروع ہوا، جب ایک پنڈت نے لوک گلوکار احمد خان پر الزام لگایا کہ اس نے ہندو دیوی کی شان میں پڑھی جانے والی بھجن میں غلطیاں کی تھیں۔محض معمولی غلطی پر گلوکار کے قتل کے بعد مسلم آبادی خوفزدہ ہوکر ہجرت پر مجبور ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک دو سو سے زائد مسلمان علاقہ چھوڑ کر جا چکے ہیں، کئی خاندانوں نےاسکول

اورسرکاری عمارتوں میں پناہ لے لی ہے، انتہاپسند مودی کی سرکار میں سیکولر بھارت انتہا پسندی کی راہ پر چل پڑا مسلمان،عیسائی،سکھ اور دلت کوئی محفوظ نہیں۔بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کےامریکی کمیشن کی رپورٹ کےمطابق دوہزار سولہ میں بھارت میں عدم برداشت اورمذہبی آزادی کے حقوق کی خلاف ورزی کے معاملات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد سے مسلمان اقلیت پر ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں متعدد مسلمان ہلاک بھی ہو چکے ہیں جبکہ کئی ریاستوں میں گائے کے گوشت پر پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved