میں آج شام کو یہ بڑا کام کر دو نگا
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

کراچی (نیوز ڈیسک ) گلستان جوہر کے علاقے میں خواتین کو چھرا مار کر زخمی کرنے والے مبینہ ملزم نے خود ہی پولیس سے رابطہ کرکے گرفتاری پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی حیدر زمان ایک ہفتے سے ملزم کے ساتھ رابطہ کرنے کی جدو جہد کر رہے تھے تاہم اس نے خود ہی پولیس سے رابطہ کرلیاہے ۔

پولیس سے رابطے میں ملزم نے آج شام (جمعہ کو) پولیس کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ ساہیوال کا وسیم ہی کراچی میں بھی کارروائیاں کر رہا ہے ۔یادرہے کہ ملزم وسیم اس سے قبل ساہیوال اور چیچہ وطنی میں 41 خواتین کو چھریاں مار کر زخمی کرچکا ہے جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا لیکن ملزم وسیم عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس سے رابطہ کرنیوالے شخص کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved