آٹھ شادیاں رچانے والی دوشیزہ کا گردہ فروش گروہ سے تعلق ہونے کا انکشاف
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     پاکستان

سرگودھا (روز نامہ اوصاف)صرف چار ماہ میں آٹھ شادیاں رچا کر لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والی چالباز دوشیزہ ثناءبی بی کے متعلق ابتدائی پولیس تفتیش کے بعد انکشاف ہواہے کہ ثناءبی بی کے خاندان کا تعلق انسانی اعضاء , گردوں کی فروخت سے دنیابھر میں شہرت پانیوالے علاقہ کوٹ مومن سے ہے جہاں غربت کے ہاتھوں تنگ آکر کئی افراد اپنے گردے فروخت کرنے پر مجبورہیں۔ثناءبی بی کے متعلق پولیس نے بتایا کہ اس کے والدین کا تعلق مسلم شیخ خاندان سے ہے۔چند سال قبل اس کے والد عمر حیات وفات پاگیا جس کی وفات کے بعد غربت سے تنگ آکر اس کی والدہ شمیم بی بی نے ربنواز نامی شخص کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی ثناء، اس کی چھوٹی بہن اور بھائی سمیت گردے فروخت کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی چلے گئے

جہاں حکومت کی طرف سے اس مکروہ دھندہ کیخلاف کارروائی کے خوف سے ان لوگوں نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر عصمت فروشی اور شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا اور سرگودھا آکر اس دھندہ میں دیگر خواتین اور مرد حضرات کو شامل کرکے چھ ماہ کے دوران کئی افراد کو لوٹا۔ اس دوران اس گینگ نے ثناءکی یکے بعد دیگرے آٹھ مختلف افراد سے شادیاں رچائیں اور ان افراد سے لاکھوں کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved