بریکنگ نیوز نااہلی کی سزا کیا تھی کہ اب نواز شریف ایک اور کیس میں پھنس گئے ۔۔ برطانیہ نے بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ نواز شریف حیران و پریشان
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صدر (ن) لیگ نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔سوموار کے روز لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی ۔ وفاقی حکومت نے اپنا جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے وفاق کو 7 دسمبر تک اپنا جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی۔درخواست گزار نے عدالت سے نوازشریف سے سرکا خطاب واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو سرکا خطاب دیا۔

سابق وزیراعظم نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قراردیا ہے ۔ اس فیصلے کی روشنی میں نوازشریف سر کے خطاب کے اہل نہیں رہے۔درخواست میں مقف اختیارکیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیرسر کا خطاب پاکستانی آئین کیآرٹیکل دو اے اور دو سو انچاس کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نواز شریف سر کے خطاب کے اہل نہیں ہیں اور عدالت نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved