بریکنگ نیوز انا للہ وانا الیہ راجعون تحریک انصاف کو بہت بڑا جھٹکا ۔۔ مرکزی رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

نورکوٹ(نیوز ڈیسک)سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 116ومرکزی رہنماپاکستان تحریک انصاف میجر (ر) محمد خالد چوہدری کے جواں سال صاحبزادے محمد عمر خالد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی134کے امیدواررہنما تحریک انصاف محمد عارف خان ،حلقہ ایناے 116کے امیدواررہنما تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق تاج ،بشیر احمد قادری سابق امیدوار آزاد کشمیر اسمبلی حلقہ 33جموں 4،شیخ فاروق عبداللہ رہنما پی ٹی آئی،چوہدری جاوید قمر ایڈووکیٹ رہنما پی ٹی آئی ،چوہدری عرفان شوکت جنرل

کونسلر شکرگڑھ ،نصیر احمد چوہدری ،شیخ وقار احمد گورداسپوری ،چوہدری پرویز بھائی پور لالیاں ،ڈاکٹر شہزاد زبیر ،ملک رفاقت تولہ رہنما پی ٹی آئی ،ظفر اقبال رہنما پی ٹی آئی،چوہدری منظور احمد ایڈووکیٹ سابق صدر بار ،چوہدری عتیق افضل،چوہدری اقبال گیگی ایڈووکیٹ سمیت علاقہ کی اہم سیاسی سماجی شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ قاری عدنان خان نے پڑھائی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائیں کی گئیں نوجوان کی ناگہانی وفات سے ماحول سوگوار ہو گیا ہر آنکھ اشکبار تھی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران خان نے اس موقع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved