پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش، تاہم کئی شہروں میں دھند برقرار
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں موسم نے کروٹ لینا شروع کردی، کئی علاقوں میں بارش تو کئی شہر اب بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موسم نے کروٹ لینا شروع کردی، کئی علاقوں میں بارش تو کئی شہر اب بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔وہاڑی، لیہ، بہاولپور، اوچ شریف اور احمد پور

شرقیہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے اسموگ اور دھند کم ہوگئی۔ لاہور اور منڈی بہا الدین سمیت صوبے کے کئی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر وے بھی کئ مقامات پر بند کردی گئی۔خیبرپختونخوا کےضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی، جس سے اسموگ اوردھند میں کمی ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری طرف لاہور، منڈی بہاالدین سمیت پنجاب کے کئی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیںجبکہ موٹر وے کو کئی جگہوں پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں اور نہر کنارےعلاقوں میں شدید دھند ہے، مال روڈ، جیل روڈ، دھرم پورہ، مغل پورہ، ہر بنس پورہ، تاج پورہ، جلو موڑ، تاج باغ، باٹا پور، دروغہ والا، سلامت پورہ اور شالامار چوک شامل ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved